QR CodeQR Code

اصل مسئلہ دہشتگردی نہیں، انسداد دہشتگردی ہے، مولانا شیرانی

12 Jan 2015 13:14

اسلام ٹائمز: لاہور میں منعقد ہونے والی تعلیمی کانفرنس مولانا زبیر احمد زہیر کی صدارت میں منعقد ہوئی، سیرت رسول ص کی روشنی میں دہشت گردی کا حل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےعلماء کرام کا کہنا تھا کہ توحید پر پختہ ایمان اور اسوۃ حسنہ پر عمل دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا حل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ملک کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں، مسئلہ انسداد دہشت گردی ہے، جس کیلئے ہمیں اپنے عقائد پر غور کرنا ہو گا۔ لاہور میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے  کہا کہ تمام مسالک کے لوگ اپنے عقائد کو غور سے پڑھ لیں تو امن کا قیام یقینی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا شیرانی اس امر کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ کسی بھی مسلک کے عقائد اور اصولوں میں دوسرون کو کافر قرار دینے اور قتل کرنے کی گنجائش نہیں۔ تعلیمی کانفرنس مولانا زبیر احمد زہیر کی صدارت میں منعقد ہوئی، سیرت رسول ص کی روشنی میں دہشت گردی کا حل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےعلماء کرام کا کہنا تھا کہ توحید پر پختہ ایمان اور اسوۃ حسنہ پر عمل دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا حل ہے۔


خبر کا کوڈ: 431939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431939/اصل-مسئلہ-دہشتگردی-نہیں-انسداد-ہے-مولانا-شیرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org