0
Monday 12 Jan 2015 15:20

کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا، اہم انکشافات متوقع

کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا، اہم انکشافات متوقع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے آرمی کی وردیاں، سی ایم ایچ کارڈ، آرمی ڈرائیونگ لائسنس، مختلف ممبرشپ کارڈز اور دیگر حساس نوعیت کے کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزم سے اہم نوعیت کے انکشافات متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان آرمی کے جعلی کیپٹن محمد دانش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم خود کو پاکستان آرمی کا کیپٹن ظاہر کرکے عام و حساس نوعیت کی تقریبات میں شرکت کیا کرتا تھا۔ ملزم سے آرمی کی وردیاں، سی ایم ایچ کارڈ، آرمی ڈرائیونگ لائسنس، مختلف ممبر شپ کارڈز سمیت دیگر حساس نوعیت کے کاغذات بھی برآمد ہوئے۔ ملزم گزشتہ سال 2014ء سے پاکستان آرمی کے ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء میں خود کو پاکستان آرمی کا کیپٹن ظاہر کرکے شرکت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم خود کو کیپٹن ظاہر کرکے آرمی افسران سے ملاقاتیں بھی کرتا تھا۔ حساس اداروں نے جعلی کیپٹن محمد دانش کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے روابط ہو سکتے ہیں، ملزم سے اہم نوعیت کے انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 431970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش