0
Monday 12 Jan 2015 17:34

ڈی آئی خان، افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز

ڈی آئی خان، افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پہ قانونی دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر غیر قانونی طور پہ مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد خیبر پختونخوا میں بالعموم اور ڈی آئی خان میں بالخصوص غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ دریا خان پل پر گل احمد تاجک سکنہ غزنی افغانستان، صدر پولیس نے چوک شیخ یوسف پر کو میدان سلیمان خیل سکنہ افغانستان حال کمشنر باغ، کینٹ پولیس نے درابن چونگی پر ضیاء الرحمن افغان سکنہ افغانستان اور ٹانک اڈہ پر مبین افغان سکنہ افغانستان، ٹاؤن پولیس نے بھی گنڈہ پور چوک پر عبدالوکیل سکنہ افغانستان حال ظفر آباد کالو نی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار افغانیوں کیخلاف ۱۴ فارن ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 432003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش