QR CodeQR Code

طالبان سے رابطوں کا انکشاف، سرگودہا میں کالعدم تنظیموں کی نگرانی مزید سخت

13 Jan 2015 12:51

اسلام ٹائمز: خفیہ ایجنسیوں کے رپورٹ کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں کئی نئی تنظیموں میں کالعدم جماعتوں کے کارکن ہی سرگرم عمل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی نگرانی سخت کر دی جائے۔ خفیہ ایجنسیوں کے رپورٹ کے مطابق سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں کئی نئی تنظیموں میں کالعدم جماعتوں کے کارکن ہی سرگرم عمل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ان کے کالعدم تحریک طالبان سے رابطوں کی اطلاعات ہیں، تمام اضلاع کی انتظامیہ حالات کے پیش نظر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی جانچ پڑتال شروع کریں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، جس کے لیے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شیڈول فور میں درج تمام مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کی نگرانی پہلے ہی سخت کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 432016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432016/طالبان-سے-رابطوں-کا-انکشاف-سرگودہا-میں-کالعدم-تنظیموں-کی-نگرانی-مزید-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org