0
Tuesday 13 Jan 2015 10:59

قرآن کریم تمام انسانوں کی ہدایت کا بہترین ذریعہ ہے، قاری محمود الحسن اصالتپوری

قرآن کریم تمام انسانوں کی ہدایت کا بہترین ذریعہ ہے، قاری محمود الحسن اصالتپوری
اسلام ٹائمز۔ تہران میں منعقد عالمی مسابقہ حفظ قرات کانفرنس سے واپسی پر نئی دہلی میں اسلام ٹائمز سے گفتگو میں قاری محمود الحسن اصالتپوری کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے عالمی مسابقہ حفظ قرات کانفرنس ایک نمایا حیثت رکھتی ہے، قاری محمود الحسن نے کانفرنس میں ہندوستان سے نمائندگی کی اور دنیا کے 83 ممالک سے آئے قراء کرام میں 13واں مقام حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوری اسلامی ایران قرآن کی نشر و اشاعت پر بڑے اور اعلیٰ پیمانے پر کام کررہی ہے وہاں پر آئے 83 ممالک سے حفاظ قرآن مسابقہ کا منظر انتہائی دلکش تھا وہاں کی گلی کوچوں سے تلات قرآن کی آواز سنائی دیتی رہی، انہوں نے کہا کہ قرآن کی برکت سے اللہ نے ایران کو ایک اعلیٰ مقام دیا وہاں کی تہذیب و تمدن اسلامی ثقافت اپنی مثال آپ ہے، انہوں مزید کہا کہ وہاں کے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بتائے ہوئے طریقہ کو سامنے رکھ کر عوا م زندگی کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں وہاں تعلیم و تربت کے لئے کسی بھی مذہب و مسلک کی کوئی قید و بند نہیں، آپسی بھائی چارگی، اخوت، اتحاد بین المسلمین پر جو کارنامہ ایران انجام دے رہا ہے اس کی مثال دنیا کے کسی گوشہ میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا ایسے مسابقوں اور کانفرنسز کے اہتمام کے لئے ایران پُرعزم ہے اور ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایران کو اپنے عظیم مقاصد کامیاب و کامران فرمائے اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی اتحاد بین المسلمین کے تحت کانفرنس اور سیمینار کا اہتمام کرکے ملت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 432081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش