QR CodeQR Code

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی آرمی چیف اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں

12 Jan 2015 22:13

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آسٹن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جذبے کی تعریف کی۔ جنرل آسٹن نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سیکرٹری دفاع اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کیں، جنرل آسٹن نے دہشت گردی کیخلاف قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق امریکی کمانڈر نے سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک سے ملاقات کی اور پاک امریکہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال جبکہ سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال بالخصوص افغان امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل آسٹن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر مبارکباد دی، جنرل آسٹن نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ 
 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ جنرل آسٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔  جنرل آسٹن نے آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آسٹن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جذبے کی تعریف کی۔ جنرل آسٹن نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ جنرل آسٹن نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 432116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432116/امریکی-سینٹرل-کمانڈ-کے-سربراہ-کی-آرمی-چیف-اور-سیکرٹری-دفاع-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org