0
Tuesday 13 Jan 2015 20:15

داعش، القاعدہ، طالبان اور بوکو حرام تمام غیر اسلامی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، دانشوران

داعش، القاعدہ، طالبان اور بوکو حرام تمام غیر اسلامی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، دانشوران
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر اور ویمنز کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون گلریز نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ’’داعش کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں پر بہت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، تاہم وہ جس بھی قسم کے مذہب پر عمل کر رہے ہیں وہ بغیر کسی شبہ کے تمام کا تمام غیر اسلامی ہے‘‘، جس طرح لوگوں کا قتل عام کا جا رہا ہے، عورتوں سے جنسی استحصال کیا جا رہا ہے اور ان سے بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، بچوں سے برا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں بے رحمی سے ہلاک کیا جا رہا ہے، یہ سب نفسیاتی طور پر دنیا کی کسی بھی برداری کے لیے نقصان دہ ہے، نمایاں سیاسی مبصر ارشی خان نے کہا کہ داعش، القاعدہ، طالبان اور بوکو حرام تمام غیر اسلامی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، علی گڑھ یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کی پروفیسر نے کہا کہ ’’اسلام کا پیغام صاف اور واضح ہے کہ زمین پر کسی بھی قسم کا فساد پھیلانا، خواتین کو غلام بنایا اور انہیں جنسی اشیاء کے طور پر استعمال کرنا اور کسی کو بھی بے گناہ ہلاک کرنا نہایت سفاکانہ جرم ہے‘‘، انہوں نے مزید کہا کہ اغوا، لوٹ مار، عبادت کی جگہوں پر حملے کرنا، غلام بنائی جانے والی غیر مسلمان عورتوں اور لڑکیوں کی عصمت دری ایسے جرائم ہیں جن کی اسلام کے مطابق سزا موت ہے، نعیمہ گلریز نے کہا کہ جس طریقے سے داعش کی طرف سے قیدیوں کو ذبح کیا جاتا ہے اور ان کے قتل کو سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی عراق، افغانستان، پاکستان، شام اور دوسری جگہوں سے مسلسل ملنے والی سفاکانہ خبروں کا نوجوانوں کی ذہنی حالت پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صحافی : جاوید عباس رضوی
خبر کا کوڈ : 432143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش