0
Tuesday 13 Jan 2015 20:10

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر کیجانب سے ہندوستان کے وزیراعظم نرنندر مودی کو ایران کے دورے کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر کیجانب سے ہندوستان کے وزیراعظم نرنندر مودی کو ایران کے دورے کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر نے ہندوستان کے وزیراعظم نرنندر مودی کو ایران کے دورے کی دعوت دی، ارنا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر اکبر ترکان نے ہندوستان کے وزیراعظم نرنندر مودی کو ایران کے دورے کے لئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا تحریری دعوت نامہ پیش کیا، اکبر ترکان کہ جو گجرات میں ساتویں اقتصادی اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر ہیں اتوار کی شام ہندوستان کے وزیراعظم نرنندر مودی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اکبر ترکان نے ہندوستان میں انرجی کی ضروریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن کے ذریعے ہندوستان کے لئے ایران کی گیس کی منتقلی کے منصوبے کا جائزہ ایک مدت سے لیا جارہا ہے اور ایران کے جنوب مشرقی ساحلی شہر چابہار سے سمندری راستے کے ذریعے 940 کیلومیٹر لمبی گیس پائپ لائن گجرات کی بندر گاہ تک بچھائی جاسکتی۔ ایران کے صدر کے مشیر نے اسی طرح ایران کے آزاد چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کے نجی شعبے اور حکومت کے عزم و ارادے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم، تہران اور نئی دہلی کے دوجانبہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ماضی کی مانند اپنی حمایت جاری رکھیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نرنندرمودی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تہران کے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں ایران کا دورہ کریں گے۔
صحافی : جاوید عباس رضوی
خبر کا کوڈ : 432144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش