QR CodeQR Code

امریکی وزیرخارجہ کی جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات

13 Jan 2015 12:43

اسلام ٹائمز:آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلامی دی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لئے فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو ) پہنچے جہاں ملاقات کے دوران مخلتف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلامی دی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جان کیری کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیو آسٹن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 432181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432181/امریکی-وزیرخارجہ-کی-جی-ایچ-کیو-میں-جنرل-راحیل-شریف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org