QR CodeQR Code

کینیا، چرچ پر فائرنگ سے ایک پادری ہلاک

13 Jan 2015 13:04

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مسلح شخص کو چرچ کے اندر داخل ہونے سے روکا۔ مسلح شخص کی شناخت تو نہیں ہوئی لیکن پڑوسی ملک صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کینیا میں ایسے حملے کر چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا میں ایک چرچ میں جاری تقریب کے دوران نا معلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک پادری کو ہلاک کر دیا۔ اس علاقے میں پولیس اور سخت گیر مسلمان نوجوانوں کے درمیان تصادم بھی ہوا تھا۔ حکام کے مطابق اتوار کو پادری جارج کاردہمبا کو بظاہر چرچ کے اندرونی دروازے کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مسلح شخص کو چرچ کے اندر داخل ہونے سے روکا۔ مسلح شخص کی شناخت تو نہیں ہوئی لیکن پڑوسی ملک صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کینیا میں ایسے حملے کر چکی ہے۔ کینیا کے فوجی، شدت پسندوں کے خلاف صومالیہ کی فوج کی مدد کر رہے ہیں، جس پر الشباب نے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 432185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432185/کینیا-چرچ-پر-فائرنگ-سے-ایک-پادری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org