0
Tuesday 13 Jan 2015 19:41

ایوانوں میں بیٹھے طالبان وزیرستان میں چھپے طالبان سے زیادہ خطرناک ہیں، علامہ عبد الخالق اسدی

ایوانوں میں بیٹھے طالبان وزیرستان میں چھپے طالبان سے زیادہ خطرناک ہیں، علامہ عبد الخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ راوالپنڈی کے ذمہ دار پنجاب انتظامیہ اور طالبان کے سہولت کاروں اور اُن کے سیاسی سر پرستوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر حکمران اور ریاستی ادارے واقعی امن و استحکام کے خواہاں ہے، تو ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے، آج ہر قسم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، جو دہشت گرد مارے جاتے ہیں، اُن کے جنازوں پر ریاست اور مسلمانوں کیخلاف غلیظ نعرے بلند ہوتے ہیں، لیکن کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پھانسیاں روکوانے اور معافیاں دلوانے میں کالعدم جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں، ہم ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو حرام سمجھتے ہیں، پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف میدان میں نکلیں، یہ ایوانوں میں بیٹھے طالبان وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ریاست کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ آج پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے، من حیث القوم ہم پر یہ فرض ہے کہ ارض پاک کی حفاظت اور ملکی استحکام کے لئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔
خبر کا کوڈ : 432270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش