QR CodeQR Code

اوباما انتظامیہ پر انحصار کمزور لوگوں کی پالیسی ہے،خالد مشعل

7 Nov 2010 15:13

اسلام ٹائمز:حماس کے رہنما نے اسرائیل اور فلسطین نیشنل اتھارٹی کے مابین مذاکرات کو ایک لاحاصل مشق قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ مختلف فلسطینی تنظیموں اور گروپوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور حماس اس حوالے سے اقدامات کیلئے تیار ہے


 دمشق:فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ بارک اوباما کی انتظامیہ پر انحصار کمزور لوگوں کی پالیسی ہے۔فلسطینی اسلامی جہاد کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ بارک اوباما کی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ان کی شکست کے بعد اب ان کے پاس کرنے کیلئے کچھ نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں خطاب کے دوران اوباما نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔تاہم اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے۔خالد مشعل نے اسرائیل اور فلسطین نیشنل اتھارٹی کے مابین مذاکرات کو ایک لاحاصل مشق قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف فلسطینی تنظیموں اور گروپوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور حماس اس حوالے سے اقدامات کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 43230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/43230/اوباما-انتظامیہ-پر-انحصار-کمزور-لوگوں-کی-پالیسی-ہے-خالد-مشعل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org