QR CodeQR Code

کلاچی، دہشتگردوں کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن، پانچ مشتبہ افراد گرفتار

13 Jan 2015 22:12

اسلام ٹائمز: پولیس نے مڈی اور گرہ جانی کے علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر کلاچی پولیس نے علاقہ مڈی اور علاقہ گرہ جانی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے اس موقع پر پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کو تفشیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 432311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432311/کلاچی-دہشتگردوں-کیخلاف-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-پانچ-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org