0
Wednesday 14 Jan 2015 00:29

جے ایس او طالبات ملت کی بیٹیوں میں مذہبی، معاشرتی اور سیاسی شعور بیدار کریگی، سیدہ سدرہ نقوی

جے ایس او طالبات ملت کی بیٹیوں میں مذہبی، معاشرتی اور سیاسی شعور بیدار کریگی، سیدہ سدرہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات، نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی زیر قیادت اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملت کی بیٹیوں میں مذہبی، معاشرتی اور سیاسی شعور بیدار کرے گی اور پاکستان اور ملت تشیع کی سر بلندی کے لئے کوشاں رہے گی۔ ہم دختران ملت کو جے ایس او پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان میں زینبی فکر، زینبی عزم اور زینبی کردار اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان طالبات ونگ کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ بتول نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروردگار نے عورت کو وہ مقام دیا کہ جو مردوں کو بھی حاصل نہ ہوسکا، پروردگار عالم نے خواتین کے قدموں تلے جنت کو قرار دیا۔ یہ اعزاز اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مستور کو کتنی اہم ذمہ داری سے نوازا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر عورت اس اعزاز کی متحمل ہوگی؟ یقیناً ایسا نہیں ہے، ایک ایسی والدہ جو خود تعلیمات اسلام کی تربیت یافتہ ہوگی اور پھر اپنی اولاد کی تربیت عمدہ خطوط پر کرے اور اسے بہترین اخلاقیات سے نوازے گی، یقیناً وہی اس کی حقدار ہوگی۔

 سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ جے ایس او پاکستان طالبات، ملت تشیع کو ایسی تربیت یافتہ بیٹیاں دینا چاہتی ہے جو آگے چل کر قوم کے ہونہار سپوتوں کی پرورش کرسکیں۔ اس کے لئے طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا، ان کی دینی تعلیم کا بندوبست کرنا، ان میں سیاسی سمجھ بوجھ اور معاشرتی تقاضوں کے ساتھ چلنے کی تربیت دینا شامل ہیں۔ لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ قوم کی بیٹیاں مشکل وقت میں معاشرے میں زینبی کردار ادا کریں تو ان کو بیساکھی دینے کی بجائے راستہ دکھائیں، ایسا راستہ جو حق کا راستہ ہو، ایسا راستہ جس پر چل کر یہ قوم کی بیٹیاں کردار زینبی ادا کرتے ہوئے وقت کے یزید کی حکومت کی بنیادوں تک کو ہلا کر رکھ دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں مختلف تربیتی کورسز اور کوئز مقابلہ جات کا انعقاد کریں گے، نیز ہفتہ وار تربیتی کلاسز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم ملک عزیز میں موجود تمام طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی ملت تشیع کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 432337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش