QR CodeQR Code

ایران عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے،اسرائیلی وزیر دفاع کا واویلا

7 Nov 2010 15:32

اسلام ٹائمز:ایہود بارک نے کہا سفارتکاری سے اگر ایران یورینیئم کی افزدودگی ترک کر دیتا ہے تو یہ ایک اچھی پیش رفت ہو گی،لیکن ماضی کے تلخ تجربات اس کے برعکس ہیں


ہیلی فیکس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا ہے کہ ایران عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے مشرقی وسطیٰ میں ہتھیاروں کی خطرناک دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایہود بارک کا کہنا تھا کہ ایران ہر حال میں فوجی ایٹمی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا سفارتکاری سے اگر ایران یورینیئم کی افزدودگی ترک کر دیتا ہے تو یہ ایک اچھی پیش رفت ہو گی،لیکن ماضی کے تلخ تجربات اس کے برعکس ہیں۔
 واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایسی حالت میں  ایران کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل کے پاس دو سو سے زائد ایٹمی وار ہیڈز ہیں،اس نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہوئے اور اپنے خلاف اقوام متحدہ کی کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہے۔اور اس کی ناجائز تشکیل سے لے کر اب تک دنیا ناامنی کا شکار ہو گئی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 43235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/43235/ایران-عالمی-امن-کے-لئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے-اسرائیلی-وزیر-دفاع-کا-واویلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org