0
Wednesday 14 Jan 2015 09:04

جے ایس او طالبات کا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے، علامہ عارف واحدی

جے ایس او طالبات کا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی جانب سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد فیصل آباد میں کیا گیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی، جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری، اور جے ایس او طالبات پاکستان کی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے شرکت کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت قرآن کریم سے کی گئی، تلاوت قرآن کریم کا شرف مبشرہ بتول نے حاصل کیا۔ بعد ازاں مریم زہراء علوی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد باری تعالٰی پیش کی۔ نعت رسول مقبول کا شرف فروا بتول اور فضہ بتول کو حاصل ہوا، جبکہ نجیعہ زہرا نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ 

کانفرنس سے خطاب میں علامہ عارف واحدی نے سیرت صادقین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جے ایس او طالبات ایک الٰہی تنظیم ہے اور اس کا نصب العین تعلیمات اسلامی کی روشنی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔ لہٰذا سیرت معصومین سے ملت کی بیٹیوں کی کردار سازی کی جائے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ سیرت النبیؐ کے مطالعہ میں ہمیں خواتین کی جدوجہد خصوصاً جناب زہرا سلام اللہ علیھا کا خاص کردار نظر آتا ہے کہ کس طرح وہ اپنے والد کی مددگار بنیں۔ لہٰذا جے ایس او طالبات انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہم کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 432363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش