QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کریک ڈاؤن، درجنوں افراد گرفتار

14 Jan 2015 10:59

اسلام ٹائمز:یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل چودہ، پندرہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس میں مقیم درجنوں غیر قانونی افراد کو مسلم ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ انہیں ٹھہرانے والے یونیورسٹی طلبہ کی ہاسٹل الاٹ منٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف درس گا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے نیو کیمپس کے ہاسٹلز میں غیر قانونی مقیم درجنوں افراد کو ہاسٹلز سے نکال کر مسلم ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا۔ نیو کیمپس کے مختلف ہاسٹلز میں کریک ڈاون کی نگرانی چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر اختر نے کی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری ہال کونسل عمران جاوید سمیت دیگر افسران، سیکورٹی گارڈز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل چودہ، پندرہ، سترہ، اٹھارہ اور انیس میں مقیم درجنوں غیر قانونی افراد کو مسلم ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ انہیں ٹھہرانے والے یونیورسٹی طلبہ کی ہاسٹل الاٹ منٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث ہاسٹل میں غیر قانونی افراد کو نہیں ٹھہرانے دیا جائے گا اور ایسا کرنے والے طلبا کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہاسٹل میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 432387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432387/پنجاب-یونیورسٹی-ہاسٹلز-میں-کریک-ڈاؤن-درجنوں-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org