QR CodeQR Code

لاہور سے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

14 Jan 2015 11:15

اسلام ٹائمز:پولیس نے دہشت گرد روح اللہ کے قریبی ساتھی نجیب اللہ اور اس کے ایک ساتھی کو شاہ عالم مارکیٹ کے ایک فلیٹ سے گرفتار کر لیا ہے، روح اللہ نے شہر کی مختلف افغان بستیوں اور مارکیٹوں میں کرائے پر مکان حاصل کر رکھے تھے جہاں وہ اپنے ساتھیوں کو قیام کراتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں اور پولیس نے خودکش دہشت گرد روح اللہ کے قریبی ساتھیوں کو رات گئے شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کر لیا۔ برکی میں چند روز قبل پولیس اور حساس اداروں کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد عمر فاروق اور معراج خان ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مرکزی ملزم روح اللہ نے خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا تھا۔ پولیس نے دہشت گرد روح اللہ کے قریبی ساتھی نجیب اللہ اور اس کے ایک ساتھی کو شاہ عالم مارکیٹ کے ایک فلیٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ روح اللہ نے شہر کی مختلف افغان بستیوں اور مارکیٹوں میں کرائے پر مکان حاصل کر رکھے تھے جہاں وہ اپنے ساتھیوں کو قیام کراتا تھا۔ پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر شاہ عالم مارکیٹ سے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔


خبر کا کوڈ: 432391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432391/لاہور-سے-2-دہشت-گرد-گرفتار-کر-لئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org