QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح پاک فوج کو ہو گی، مخدوم جاوید ہاشمی

14 Jan 2015 17:09

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام پارلیمانی جماعتیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، پاکستانی فوج جذبہ جہاد سے سرشار ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان تحریک انصاف اور سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ہی کامیاب ہو گی، جنرل راحیل شریف جرات مند اور جمہوریت پسند آرمی چیف ہیں، وہ نئی نسل کو دہشت گردی سے پاک محفوظ مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام پارلیمانی جماعتیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، پاکستانی فوج جذبہ جہاد سے سرشار ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے اُنہیں ریلیف فراہم کریں کیونکہ غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکومت کو ایسی پالیسیاں بنانی چاہییں کہ جن سے غریب عوام کا فائدہ ہو اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں اس سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد مضبوط ہوگا۔

 


خبر کا کوڈ: 432473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432473/دہشت-گردی-کے-خلاف-جنگ-میں-فتح-پاک-فوج-کو-ہو-گی-مخدوم-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org