0
Wednesday 14 Jan 2015 18:04

عمران خان کے دورے کو سیاسی مخالفین نے سبوتاژ کیا، مشتاق غنی

عمران خان کے دورے کو سیاسی مخالفین نے سبوتاژ کیا، مشتاق غنی
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو کسی نے گالی نہیں دی، عمران خان کی آمد پر سب نے ان کا والہانہ استقبال کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیاسی مخالفین نے رنگ میں بھنگ ڈال کر خراب کیا۔ پشاور میں واقعہ سے متعلق میڈیا سے گفت گو میں مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پیرنٹس آف پشاور کے نام سے قائم شہداء فورم کے لوگ اس احتجاج کے پیچھے ہیں، شہداء فورم میں ن لیگ اور اے این پی کے لوگ شامل ہیں۔ مشتاق غنی نے کہا کہ طلبہ عمران خان کی آمد پر بہت زیادہ خوش تھے، بچے اپنے درمیان عمران خان کو دیکھ کر خوش ہوئے تھے، احتجاج کرنے والے اس شہدا فورم کے لوگ تھے، جو دورہ خراب کرنا چاہتے تھے، پی پی آئی پی کلچر سے متعلق مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ 10،8 سیاسی لوگوں نے قافلے کا راستہ روکنے کی کوشش کی، احتجاج کرنے والوں کو کسی نے گالی نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 432493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش