QR CodeQR Code

فرانس میں داڑھی رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی بھی دہشتگردی ہے، سراج الحق

14 Jan 2015 19:50

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، ایک دوسرے کے خیالات کو برداشت کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکز اسلامی لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو فرانس میں اخباری دفتر پر حملے کے بعد 44 ممالک کے سربراہان نے ملین مارچ میں شرکت کی، ہم آزادی اظہار کے حامی ہیں، لیکن کسی قسم کی انتہاء پسندی کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل آزادی اظہار کے نام پر ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جا رہے ہیں، جس نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی، اسے یورپ نے پناہ دی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرانس میں مساجد کی تعمیر، داڑھی رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی بھی دہشت گردی ہے، یورپی یونین کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، ایک دوسرے کے خیالات کو برداشت کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 432523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432523/فرانس-میں-داڑھی-رکھنے-اور-حجاب-کرنے-پر-پابندی-بھی-دہشتگردی-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org