0
Wednesday 14 Jan 2015 23:24

گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کو مسترد کرتے ہیں، عوامی ورکرز پارٹی، پروگریسیو یوتھ فرنٹ

گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کو مسترد کرتے ہیں، عوامی ورکرز پارٹی، پروگریسیو یوتھ فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ عوامی ورکرز پارٹی اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ گلگت بلتستان کی ایک مشترکہ میٹنگ کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کا قیام ترقی پسند اور قوم پرست جماعتوں کے پرامن کارکنوں کو کچلنے کا منصوبہ ہے مسترد کرتے ہیں۔ انکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست پاکستان پرامن تحریکوں کو کچلنے کے لیے جو پالیسیاں بنا رہی ہیں اس کا نتیجہ بھیانک ہو گا۔ آئین پاکستان سے باہر کے علاقوں پر پاکستان کی اسمبلی کا نافذ کردہ قانون اقوام متحدہ کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ گلگت بلتستان اور پاکستانی کشمیر میں فوجی عدالتوں کے قیام پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور یو این او نوٹس لیں۔ پہلے سے گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ گلگت بلتستان میں اظہار رائے پر پہلے سے مکمل طور پر پاپندی ہے اس سے پہلے بھی اے ٹی اے کو پرامن تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین اقوامی برادری گلگت بلتستان کے اندر انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد سرکار کے اشاروں پہ ناچتی ہے۔ کونسل کے ممبران کو اپنی حیثیت کاعلم ہوا ہوگا۔ فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرنے والے گلگت بلتستان کے غددار ہیں۔ اجلاس میں کامریڈ ظہور، کامریڈ نواب، کامریڈ ابدالی، کامریڈ واجد، کامریڈ واحد، کامریڈ علی شیر، کامریڈ احسان کریم و دیگر نے شرکت کیں۔
خبر کا کوڈ : 432576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش