QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں کے قیام سے جرائم کم ہونگے، سردار یعقوب

15 Jan 2015 10:07

اسلام ٹائمز: پھانسی کی سزائوں پر عمل درآمد سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہو گا اور جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ صدر سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے وفاقی وزیر برائے ریاستیں اور سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے گذشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ کشمیر ہائوس میں ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، آپریشن ضرب عضب، دہشت گردوں کو فوری سزائیں دلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے سردارمحمد یعقوب خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ سردار محمد یعقوب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ جس کا سدباب کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر دورس نتائج کی حامل جامع حکمت عملی تشکیل دینا ہو گی۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت سےمکمل تعاون کیا۔ فوجی عدالتوں کے قیام اور پھانسی کی سزائوں پر عمل درآمد سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہو گا اور جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صورتحال بہت بہتر ہے جس میں ہمارے عوام اور علماء کا نمایاں کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 432601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432601/فوجی-عدالتوں-کے-قیام-سے-جرائم-کم-ہونگے-سردار-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org