QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

15 Jan 2015 11:35

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر 2 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ۷ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر 2 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے رواں سال پاکستانی حدود میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے جب کہ اس سے قبل 4 جنوری کو بھی امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے نشانہ بنایا تھا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 432643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432643/شمالی-وزیرستان-کی-تحصیل-شوال-میں-ڈرون-حملہ-7-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org