0
Thursday 15 Jan 2015 17:48

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار اور بھائیوں کی نماز جنازہ ادا

ڈی آئی خان، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار اور بھائیوں کی نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے محلہ وکیلانوالہ میں دہشتگردی کی واردات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار قیصرجہاں، ان کے بھائی انصر جہان اورخرم جہان اور مستری محمد رمضان عرف کاکا ولد حنیف سکنہ بستی گھائیانوالی کو ہنڈا ۱۲۵موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم  ملزمان نے فائرنگ اور دستی بم حملہ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونیوالے سی ٹی ڈی اہلکار قیصر جہان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی، جبکہ دیگر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کچہری قبرستان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد میں ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ قیصر جہان کے بھائی احمد جہان ولد شاہجہان سکنہ محلہ وکیلانوالہ کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف ۳۰۲-۱۲۰B/۳۴-۷ATA کے تحت درج کرلی۔ پولیس نے مذکورہ واقعہ کے بعد سکیورٹی کو انتہائی ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ واقعہ کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن پولیس کے حوصلے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے بلند ہیں۔ عوام پرامید رہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کرے۔ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع سیکورٹی اداروں کو دیں، ان کے نام مکمل صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مکمل چوکس ہیں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 432710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش