0
Thursday 15 Jan 2015 16:12

درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دینگے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی

درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دینگے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیچھے ملک دشمن طاقتوں کا گہرہ پروپیگنڈہ ہے۔ وطن عزیز کو بیرونی قوتیں اندھیری گلی میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کے لئے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو مختلف بحرانوں میں الجھائے رکھا گیا، پاکستانی عوام کو بیداری و شعور سے دور رکھنے کے لئے خون کی ندیاں بہائی گئیں، دہشت گردی کو ایک منظم سازش سے پروان چڑھایا گیا اور اسے عوامی حلقوں تک پذیرائی دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے قم المقدس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر موجود وہ عناصر جو آج بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، فوجی عدالتوں کی مخالفت اور مذہب کی آڑ میں دہشت گردوں کو بچانا چاہ رہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے استحکام کے لئے دہشت گردوں کو انکے سایہ پدری دینے والوں کے ہمراہ بے نقاب کیا جائے اور انشاءاللہ ہم ملی وحدت و اتحاد کے ذریعے تکفیری سوچ کو ختم کریں گے اور ان درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 432738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش