0
Thursday 15 Jan 2015 20:23

جماعت اسلامی 16 جنوری کو ملک بھر میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کرے گی

جماعت اسلامی 16 جنوری کو ملک بھر میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کرے گی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فرانس کے ایک جریدے میں حضور اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کے خلاف 16 جنوری بروز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی پروگراموں میں بھر پور شرکت کر کے حضور سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق یہ اعلان انہوں نے جمعرات کے روز المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کی۔ سراج الحق نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک بھر کے عوام کو سڑکوں پر آکر اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے کہ حرمت رسول (ص) کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پُرامن آئینی اور جمہوری ذرائع سے ملک میں تبدیلی اور انقلاب پر یقین رکھتی ہے بلکہ مینار پاکستان لاہور میں نومبر میں ہونے والے اجتماع میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسلامی تحریکوں کے مندوبین کی بھی یہ متفقہ رائے تھی کہ دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پُر امن آئینی اور جمہوری ذرائع اختیار کرنا چاہئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 432745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش