QR CodeQR Code

نوشہرہ، گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 6 بچے اور خاتون زخمی

15 Jan 2015 20:31

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں پبی کے قریب گھر کے کمرے میں گیس کا چولہا جل رہا تھا، گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہا بند ہوگیا اور کمرے میں گیس بھر گئی۔ گیس بھر نے سے کمرے میں دھماکا ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا، جس کے باعث 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں پبی کے قریب گھر کے کمرے میں گیس کا چولہا جل رہا تھا، گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہا بند ہوگیا اور کمرے میں گیس بھر گئی۔ گیس بھر نے سے کمرے میں دھماکا ہوگیا، حادثے میں 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دھماکے سے کمرے کو حزوی نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 432755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432755/نوشہرہ-گھر-میں-گیس-بھرنے-سے-دھماکا-6-بچے-اور-خاتون-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org