QR CodeQR Code

استقامت کے محور شام کیخلاف کی جانیوالی ہر جارحیت کا جواب دیا جائیگا، سید حسن نصراللہ

15 Jan 2015 18:45

اسلام ٹائمز: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو میں حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ استقامت نئی جنگ لڑے جانے کی خواہان نہیں ہے، لیکن صیہونی جارحیت کی صورت میں ہمیں اس میں فتح حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل سے استفادہ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام کے  خلاف کئے جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام پر کسی بھی طرح کا حملہ استقامت کے محور کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے اور استقامت کے محور کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں واقع اہداف پر بار بار بمباری اور گولہ باری اس ملک کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور استقامت کا محور اس بارے میں فیصلہ کرے گا کہ اس حملوں کا کب جواب دیا جائے گا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان پر دوباہ حملہ کیا تو استقامت مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع الجلیل میں داخل ہوجائے گی۔ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ استقامت نئی جنگ لڑے جانے کی خواہان نہیں ہے، لیکن جنگ شروع ہونے کی صورت میں ہمیں اس میں فتح حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل سے استفادہ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 432826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432826/استقامت-کے-محور-شام-کیخلاف-کی-جانیوالی-ہر-جارحیت-کا-جواب-دیا-جائیگا-سید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org