QR CodeQR Code

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج، پولیس اور رینجرز پر مشتمل دفاعی ٹیمیں تعینات

16 Jan 2015 01:20

اسلام ٹائمز: ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور حب میں فوج، پولیس اور رینجرز کے جوانوں پر مشتمل دفاعی ٹیموں کو تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے، اس لئے سکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کے خطرے پیش نظر داخلی اور خارجی راستوں پر فوج، پولیس اور رینجرز پر مشتمل تین ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور حب میں فوج، پولیس اور رینجرز کے جوانوں پر مشتمل دفاعی ٹیموں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ غلام قادر تھیبو نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے، اس لئے سکیورٹی کو سخت کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے دفاعی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ ہر گاڑی کی چیکنگ سخت طریقے سے کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 432829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432829/کراچی-کے-داخلی-اور-خارجی-راستوں-پر-فوج-پولیس-رینجرز-مشتمل-دفاعی-ٹیمیں-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org