QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و دوستی ممکن نہیں، باجوہ

16 Jan 2015 12:04

اسلام ٹائمز:برطانوی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیکریٹری سطح مذاکرات خود ختم کیے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی سے ملاقات اور مذاکرات بھی کیے اور بھارت کو ڈی جی سطح پر مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی تھی۔


اسلام تائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و دوستی ممکن نہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ دورہ برطانیہ میں شریک ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے برطانوی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے سیکریٹری سطح مذاکرات خود ختم کیے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی سے ملاقات اور مذاکرات بھی کیے اور بھارت کو ڈی جی سطح پر مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی لیکن بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے پاکستان پر غلط الزمات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و دوستی ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 432858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/432858/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-تک-پاکستان-اور-بھارت-درمیان-امن-دوستی-ممکن-نہیں-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org