0
Friday 16 Jan 2015 19:30

آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرے، رہنماؤں کا خطاب

آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی مظاہرے، رہنماؤں کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ملیر، ڈرگ روڈ اور ایوب گوٹھ میں فرانسیسی جریدے میں گستاخہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے، جس میں فرانسیسی جریدے اور اس واقعہ پر حکومتِ پاکستان کی خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ جامع مسجد دربارِ حسینی ملیر کے سامنے منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مقصد یہ نہیں کہ کسی مذہب کے مقدسات کی توہین کی جائے، حضرتِ محمد مصطفٰی ﷺ کی ذات کے خلاف کی جانے والی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی، رسولِ اکرم کی ذات مسلمانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں پر حکومتِ پاکستان کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف قوتیں مغرب میں پیامِ اسلام کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو دیکھ کر خوف زدہ ہے، ایسی قوتیں شام اور عراق میں داعش گروہ کی پست پناہی بھی کر رہی ہیں، ایک جانب تو داعش کی کارروائی کو مغربی میڈیا اسلام سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری جانب رسولِ دو عالم ﷺکی شان میں گستاخی کی جا رہی ہے، اسلام کے خلاف کی جانے والی مغربی سازشوں کے خلاف او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں آئی ایس او پاکستان ڈرگ روڈ یونٹ کی جانب سے جامع مسجد امامیہ قدیم سادات کالونی ڈرگ روڈ سے لے کر امام بارگاہ کاظمین تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور آئی ایس او پاکستان سچل گوٹھ یونٹ نے نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجدالحسینی ایوب گوٹھ سے سچل بس اسٹاپ تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔
خبر کا کوڈ : 432960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش