0
Friday 16 Jan 2015 21:09

جرمنی کو متحد رکھتے ہوئے مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت کریں گے، انجیلا مرکل

جرمنی کو متحد رکھتے ہوئے مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت کریں گے، انجیلا مرکل
اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے گا، جب کہ مسلمانوں کے مذہب کی بھی حفاظت کی جائے گی۔ جرمن پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اسلام کا اتنا ہی احترام ہے، جتنا کہ یہودیت کا تاہم پریس کی آزادی معاشرے کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیریس میں ہونے والا واقعہ دہشت ناک لمحات تھے، جس سے فرانس کے لوگ گزرے اور جرمنی ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، تاہم شدت پسندی پر قابو پانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں موجود مسلم کیمونٹی کا بھر پور دفاع کیا جائے گا، کسی کو بھی کسی دوسرے کو عقائد کی بنیاد پر نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا، اسلام سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی کی حفاظت جرمنی کا آئین کرتا ہے، لہذا کسی بھی طرح جرمنی کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دوسری طرف
خبر کا کوڈ : 432982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش