0
Friday 16 Jan 2015 21:33

حافظ آباد میں دہشت گرد کا منصوبہ ناکام، 3 خود کش جیکٹیں برآمد

حافظ آباد میں دہشت گرد کا منصوبہ ناکام، 3 خود کش جیکٹیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ جھنگ برانچ نہر سے بارودی مواد سے بھری 3 خود کش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں، جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں مقامی افراد نے پولیس کو جھنگ برانچ نہر پر بارودی مواد کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے تینوں جیکٹوں میں موجود کو ناکارہ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس علی عمران کا کہنا ہے کہ تینوں جیکٹوں میں مجموعی طور پر 30 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا، جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 432994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش