QR CodeQR Code

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، سید فیملی کے 3 افراد شہید ہوگئے

17 Jan 2015 00:45

اسلام ٹائمز: جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایس ایس پی راول ٹاون کرامت اللہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد سید فیملی سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غازی علی شیرازی، سید فیاض شاہ اور حمزہ صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایس ایس پی راول ٹاون کرامت اللہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد سید فیملی سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر پیدل آئے تھے اور کارروائی کرنے کے بعد گلیوں میں رو پوش ہوگئے۔ دوسری جانب ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے فیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ضلعی نائب صدر تھے، دیگر جاں بحق ہونے والے دو افراد ان کے بھانجے بتائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433027/راولپنڈی-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کا-واقعہ-سید-فیملی-کے-3-افراد-شہید-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org