0
Saturday 17 Jan 2015 00:41

نگران حکومت میں سازش کے تحت بلتستان کو نظرانداز کیا گیا ہے، شیخ فدا حسین

نگران حکومت میں سازش کے تحت بلتستان کو نظرانداز کیا گیا ہے، شیخ فدا حسین
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان بلتستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نگراں حکومت میں بلتستان کی اکثریتی آبادی کو ایک سازش کے تحت نظر انداز کر دیا،اس منفی اور تعصب پر مبنی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صدر شیعہ علماء کونسل بلتستان ڈویژن علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے نگراں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفی سوچ اور تعصب کی بنیاد پر کئے گئے اقدامات کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے واضح الفاظ میں اس جانب ارباب اقتدار کو متوجہ کیا تھا لیکن حکمران طبقہ مسلسل اپنے منفی سوچ پر قائم رہا۔ اب انکی تعصب اور سازش پر مبنی باطنی حقیقت کھل کر سامنے آیا۔اگراس فیصلے پر نظرثانی کرکے بلتستان کی اکثریتی آبادی کواعتماد میں نہیں رکھا گیا تو ہم شدیداحتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 433029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش