QR CodeQR Code

پیامبر اعظم (ص) کی عزت و توقیر کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے، علامہ عقیل خان

17 Jan 2015 09:10

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کی نااتفاقی سے فائدہ اور ہمارے مقدسات کی توہین کی جراٗت کر رہی ہیں اور اگر ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہوگا جسکے بعد کوئی بھی دشمن، اسلام اور ہمارے مقدسات کیطرف میلی آنکھ اٹھانے کی بھی جراٗت نہیں کرہگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام علامہ عقیل حسین خان نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے پیامبر اسلام حضرت محمد مصطفٰے ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دراصل اسلام کی امریکہ اور یورپ میں گسترش کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں خوف زدہ ہوگئی ہیں، کیونکہ وہ دن دور نہیں جب اسلام یورپ کا سب سے بڑا مذہب ہوگا، جس کو روکنے کے لئے یہ لوگ آئے روز سازشیں اور بہانے تلاش کر رہے ہیں اور نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں، کبھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں دھماکہ کروا کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جارحیت کی جاتی ہے، کبھی اپنے پالتو ایجینٹوں القاعدہ، طالبان اور داعش کے ہاتھوں لاکھوں لوگوں کا قتل عام کروا کر اسلام کی راہ میں راکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اور اب چند گستاخ لوگوں کے مرنے پر پورے عالم اسلام کی دل آزاری کی گئی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ پیامبر اعظم ﷺ کی عزت و توقیر کی خاطر ہم سب اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی ہرگز گریز نہیں کریں گے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے مزید کہا آج اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کی نااتفاقی سے فائدہ اور ہمارے مقدسات کی توہین کی جراٗت کر رہی ہیں اور اگر ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں پیامبر اکرمﷺ کی تعلیمات کو اپنا کر آپس میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا چاہیئے جسکے بعد کوئی بھی دشمن، اسلام اور ہمارے مقدسات کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی بھی جراٗت نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 433048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433048/پیامبر-اعظم-ص-کی-عزت-توقیر-خاطر-اپنی-جانوں-قربانی-دینے-سے-بھی-گریز-نہیں-کرینگے-علامہ-عقیل-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org