0
Saturday 17 Jan 2015 12:41

اسلام آباد، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کا اہم اجلاس

اسلام آباد، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ جامعہ المصطفٰی العالمیہ کے تحت فارغ التحصیلان کے کام کو پاکستان میں بہتر بنانے کے لئے اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں بلایا گیا۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی جامعۃ المصطفٰی العالمیہ قم کے زیرانتظام فارغ التحصیلان کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں جامعۃ المصطفٰی شعبہ پاکستان کے انچارج آقائے ہاشمیان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض انیس الحسنین نے انجام دیئے۔ حجت الاسلام آقائے حکیم انچارج ارتباط جامعۃ المصطفی العالمیہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ آقائے ہاشمیان کے افتتاحی کلمات کے بعد حجت الاسلام شیخ محسن نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی دنیا کے حقائق کو سمجھنے کے لئے علم دیا جائے۔ اجلاس میں ایس یو سی سربراہ علامہ ساجد نقوی اور ایم ڈبلیو ایم سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 433095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش