0
Saturday 17 Jan 2015 19:31

چودھری شجاعت حسین سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کی ملاقات

چودھری شجاعت حسین سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی کور کمیٹی کے ممبران اسد عباس نقوی اور محمد علی شریک تھے۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا اور انتخابات کے حوالے سے نئے اتحاد کی تشکیل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑیگی، اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن اور نگران کابینہ کو رد کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پری پول رگنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس کیخلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں دیا، پانچ سال حکومت کی گئی لیکن ڈیلور نہیں کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جدوجہد کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے سینیٹر راجا محمد بشارت، صوبائی صدر مرزا حسین اور مسلم لیگ قاف کی خواتین ونگ کی نائب صدر آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 433218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش