0
Saturday 17 Jan 2015 19:27
گزشتہ رات شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کی گئی

ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو نواز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو نواز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ رات راولپنڈی میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں وکلا برادری کے ساتھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، تفصیلات کے مطابق شہید فیاض شاہ ایڈووکیٹ، غازی علی شیرازی شہید اور حمزہ صفدر شہید کی نماز جنازہ لیاقت باغ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی، اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے اعلان کیا کہ اگر مستقبل میں ایسے واقعہ کو نہ روکا گیا تو نواز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا۔ شرکائے جنازہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ شب تکفیریوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک اہل سنت بھائی بھی شامل ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں شیعہ سنی دونوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 433227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش