0
Saturday 17 Jan 2015 21:06

روس نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ مواد کی اشاعت سے روک دیا

روس نے ملکی میڈیا کو گستاخانہ مواد کی اشاعت سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں میڈیا پر نظر رکھنے والے نگراں ادارے ’روسکو منیڈزر‘ نے میڈیا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی مواد کی اشاعت ملکی قوانین اور صدیوں سے جاری روایات کی خلاف ورزی ہو گی۔ ادارے نے مزید کہا ہے کہ مذہبی بنیاد پر گستاخانہ مواد شائع کرنے سے متاثرہ فریق کی توہین ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ایسے افراد یا گروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے، جو فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کا باعث بن سکتا ہے اور یہ روسی قوانین کے مطابق قابل سزا جرم ہے۔ نگراں ادارے نے مزید کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی عمل روس کے میڈیا اور انسداد انتہا پسندی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔ چنانچہ روس کے نشرو اشاعت کے ادارے ایسے کوئی بھی گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ روس نے چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی تھی اور روسی وزیر خارجہ نے پیرس میں یونٹی مارچ میں شرکت بھی کی تھی۔ ادھر روس میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ادارے مفتی کونسل نے فرانس واقعے کی مذمت کے ساتھ یہ بھی کہا کہ کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرنا بھی امن کے لیے یکساں خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 433253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش