QR CodeQR Code

نگران کابینہ متنازعہ اور غیر متوازن ہے، جان عالم

17 Jan 2015 20:56

اسلام ٹائمز: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران کابینہ میں توسیع کی جائے اور تمام ضلعوں کو فوری نمائندگی دے کر عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی ختم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ہنزہ نگر کے صدر جان عالم نے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں وزراء کی تقرریاں ایک غیرمتوازن اور متنازعہ فیصلہ ہے گلگت، دیامر اور بلتستان ڈویژن سے پہلے مرحلے میں تین وزراء کی تقرریوں کی پالیسی سے مسلم لیگ نون کی صوبائی قیادت نے بھی اتفاق کیا تھا لیکن نگران کابینہ کے حوالے سے حالیہ فیصلہ کشمیر کے بارڈر سے دو متنازعہ نگران وزراء کے تقرری نے عبوری حکومت کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہنزہ نگر، غذر اور بلتستان سے پیدا ہونے والی رد عمل کے نتیجے میں فوری طور پر تمام مذکورہ اضلاع سے متوازن نمائندگی کے ساتھ نگران کابینہ میں توسیع کی جائے اور تمام ضلعوں کو فوری نمائندگی دے کر عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی ختم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 433257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433257/نگران-کابینہ-متنازعہ-اور-غیر-متوازن-ہے-جان-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org