0
Saturday 17 Jan 2015 21:21

کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 8 ارب 52 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری

کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 8 ارب 52 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 8 ارب 52 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 21 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 21 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 14 میگاواٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے چار ارب 5 کروڑ روپے، کیران بائی پاس روڈ کے لئے چار کروڑ روپے، آزاد کشمیر بلاک کے لئے 4 ارب 18 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 433263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش