QR CodeQR Code

صوبائی حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، سردار اختر مینگل

17 Jan 2015 22:48

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی اسمبلی میں کئی بار قراردادیں آئیں، مگر ان قراردادوں پر کوئی عمل نہیں ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، متعدد یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک صوبے کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے صوبائی اسمبلی میں کئی بار قراردادیں آئیں، وفاقی حکومت نے بھی یقین دہانیاں کروائیں، مگر ان قرادادوں پر عمل نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوام کے ترجمان نہیں، بلکہ بلوچستان پر مسلط کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433280/صوبائی-حکومت-کے-پاس-مسائل-کا-کوئی-حل-نہیں-سردار-اختر-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org