0
Sunday 18 Jan 2015 07:19

سیرت بتول جے ایس او طالبات پاکستان سرگودھا کی ڈویژنل آرگنائزر مقرر

سیرت بتول جے ایس او طالبات پاکستان سرگودھا کی ڈویژنل آرگنائزر مقرر
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے سیرت بتول کو سرگودھا ڈویژن کی ڈویژنل آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی سرپرست کا کہنا ہے کہ جے ایس او طالبات تیزی سے تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔ سیدہ سدرہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جے ایس او طالبات کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایک ایسی ہستی کے زیر سایہ مراحل طے کر رہی ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہیں اور جے ایس او ایک الٰہی تنظیم اور اس کے قائد و رہبر الٰہی نمائندہ ہیں، اسی لئے ہماری کامیابی یقینی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ تنظیمی امور میں قائد محترم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انکی مسلسل راہنمائی اور شفقت سے آج جے ایس او پاکستان محض چند دنوں میں اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ہمارے پاس ڈویژنز کی آرگنائزرز موجود ہیں جو کہ اپنی اپنی ڈویژن میں یونٹ سازی کر رہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یہ مرحلہ طے کر لیں گی۔ اب وہ سرگودھا ڈویژن کی آرگنائزر سیرت بتول ڈویژنل سے بھی یہی توقع رکھتی ہیں کہ وہ جے ایس او طالبات پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے بھرپور تعاون کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 433340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش