0
Monday 8 Nov 2010 10:46

ایشیا میں افواج کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،امریکی وزیر دفاع

ایشیا میں افواج کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،امریکی وزیر دفاع
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ امریکا ایشیا میں اپنی فوجوں کی موجودگی کو بڑھانا چاہتا ہے۔سیکورٹی سے متعلق سالانہ مذاکرات کے لیے آسٹریلیا جاتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ نزدیکی تعلقات سے امریکا کو جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنے کردار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا پائریسی کو روکنے،دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور سائبر سیکورٹی جیسے مسائل پر توجہ دے سکے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنا نہیں ہے۔ واشنگٹن خطے میں مزید فوجی اڈے قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،تاہم انہوں نے میزائل ڈیفنس اور خلائی نگرانی جیسے موضوعات پر مزید تعاون کی امید ظاہر کی۔خطے میں اس وقت خدشات پیدا ہو گئے تھے،جب اس سال کے اوائل میں چین نے ایک نقشہ جاری کیا تھا،جس میں پورے جنوبی چین کے سمندری علاقے کو اپنا حصہ دکھایا تھا۔
رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق صرف چین سے نہیں بلکہ یہ باقی ایشیا سے ہمارے تعلقات کا معاملہ ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے نامہ نگاروں کو نہ صرف بتایا کہ"پینٹاگون اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ امریکی افواج نہ صرف مشرق بعید میں نظر رکھیں بلکہ جنوب مشرقی ایشیا اور بحر ہند پر بھی نظر رکھیں۔آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گلارڈ نے کہا ہے کہ ہر کوئی یہ امید کر رہا ہے کہ چین علاقائی تعاون میں اہم رول ادا کرے۔آسٹریلیا کے وزیر دفاع اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ ہم نے چین سے کھلے عام اور علیحدگی میں بھی یہ بات واضح کر دی ہے کہ چین کو اپنی فوجی حکمت عملی پر شفاف رویہ اختیار کرنا ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔

خبر کا کوڈ : 43340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش