0
Sunday 18 Jan 2015 22:49

بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایودھیا میں ’’شہید بابری مسجد‘‘ کی جگہ ’’رام مندر‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایودھیا میں ’’شہید بابری مسجد‘‘ کی جگہ ’’رام مندر‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایودھیا میں ’’شہید بابری مسجد‘‘ کی جگہ ’’رام مندر‘‘ کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016ء میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائیگا، ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما سبرا مینیم سوامی نے اتوار کو بتایا کہ ان کی جماعت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے اپنے منصوبے اور وعدوں کو عمل جامہ پہنائے گی اور 2016ء میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے ضمن میں ان سے 2016ء تک وقت مانگا ہے، انتہا پسند ہندو جماعت کے رہنما نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے پارلیمان میں ووٹنگ کی ضرورت نہیں، اس کیلئے صرف صدر کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی کافی ہے اور یہ پریس ریلیز کابینہ تیار کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہم ’’رام مندر‘‘ کی تعمیر کیلئے انتظار کر رہے ہیں آخر ہم کتنا انتظار کرینگے، واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوں نے ریاست اترپردیش کے علاقہ ایودھیا میں 6 دسمبر 1992ء کو تاریخی اہمیت کی حامل ’’بابری مسجد‘‘ کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا۔
خبر کا کوڈ : 433475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش