0
Sunday 18 Jan 2015 22:10

رانا ثناء اللہ جلد خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، شیریں مزاری

رانا ثناء اللہ جلد خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف رانا ثنااللہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور وہ جلد خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں پارٹی کارکن کی ہلاکت کے پیچھے رانا ثنااللہ کا ہی ہاتھ تھا، جبکہ ان سے سانحہ ماڈل ٹاون کے سبب ہی وزارت سے بھی استعفیٰ لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ بھی فیصل آباد قتل ہونے والے کارکن کے قتل کا ذمہ دار رانا ثنا اللہ کو قرار دے چکے ہیں، اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاون اور فیصل آباد کے واقعات کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 433490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش