0
Sunday 18 Jan 2015 22:22

چارلی ہیبڈو اخبار کے دفتر پر حملہ امریکا یا اسرائیل کی کارروائی ہے، فرانسیسی سیاسی رہنما

چارلی ہیبڈو اخبار کے دفتر پر حملہ امریکا یا اسرائیل کی کارروائی ہے، فرانسیسی سیاسی رہنما
اسلام ٹائمز۔ پیرس میں غیر ملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی سیاسی جماعت کے سابق سربراہ جین میری لی پین کا کہنا ہے کہ پیرس میں چارلی ہیبڈو اخبار کے دفتر پر حملہ امریکی یا اسرائیلی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ فرانسیسی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ پارٹی کے سابق سربراہ جین میری لی پین کا روسی اخبار کو دیئے گئے انٹریو میں کہنا تھا کہ اخبار کے دفتر پر حملے کے پیچھے امریکا یا اسرائیل کی کوئی سازش ہو سکتی ہے کیونکہ ان حملوں کا مقصد مغرب اور اسلام کے درمیان خلا پیدا کر کے دونوں کے درمیان خانہ جنگی شروع کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات نہایت ہی مضحکہ خیز ہے کہ اخبار کے دفتر پر حملہ کرنے والے بھائیوں میں سے ایک کا شناختی کارڈ وہیں گر گیا ہو کیونکہ یہ بلکل اسی طرح ہے جب 9/11 کے واقعے کے بعد جہاز ہائی جیک کرنے والے شخص کا پاسپورٹ نیویارک میں زمین پر گرا ملا تھا۔ جین میری لی پین نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو 15 لاکھ افراد نے ان حملوں کے خلاف مارچ کیا اور اپنے آپ کو’’ چارلی ‘‘ کہا میرے خیال میں وہ تمام افراد ’’چارلی‘‘ نہیں بلکہ ’’چارلی چپلن‘‘ تھے۔

واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے جس پر نامعلوم افراد نے اس کے دفتر پر حملہ کرکے 12 افراد کوہلاک کردیا تھا جب کہ پولیس کی کارروائی کے دوران بھی متعدد افراد مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 433495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش