0
Sunday 18 Jan 2015 23:42

افغان وزیر زراعت محمد یعقوب حیدری کا نام انٹرپول کی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل

افغان وزیر زراعت محمد یعقوب حیدری کا نام انٹرپول کی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر زراعت محمد یعقوب حیدری کا نام انٹرپول کی ”موسٹ وانٹڈ“ فہرست میں شامل ہونے کے بعد افغان حکومت نے اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرپول کی ویب سائٹ کے مطابق محمد یعقوب حیدری شمالی یورپی ملک ایسٹونیا میں ۲۰۰۳ میں وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کے الزام میں مطلوب ہیں، جب کہ افغان صدارتی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت یعقوب حیدری کو کوئی قانونی مسئلہ درپیش ہونے کے معاملے سے لاعلم تھی، تاہم اب اس بات کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب یعقوب حیدری کا کہنا تھا کہ ان کا نام انٹرپول کی فہرست میں سیاسی سازش کے تحت شامل کیا گیا، کیونکہ جب آپ تجارت اور سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہیں، تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس ان پر نہیں بلکہ ایسٹونیا میں تجارت کے دوران اس شخص پر واجب الادا ہے، جس نے ان کی کمپنی خریدی تھی۔
خبر کا کوڈ : 433515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش